مستونگ میں خود کش دھماکا میں ڈی ایس پی مستونگ 28 افراد جاں بحق 65 سے زائد زخمی
مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) مستونگ میں مسجد کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ 28 افراد جاں بحق اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ایس ایچ او مستونگ سٹی جاوید لہڑی کے مطابق دھماکا الفلاح روڈ پر ہوا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ مستونگ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں ڈی ایس پی مستونگ بھی شامل ہے، دھماکے کے زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔