کے الیکٹرک کے محنت کشوں کی جدوجہدناقابل فراموش ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر،سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی،مرکزی نائب صدر مخدوم ایوب قریشی،مرکزی نائب صدر رجب علی رند،سیکریٹری لیبر مرزا مقصود،مرکزی کمیٹی کے رکن لالا محمد حسین،شاہینہ رمضان، نیشنل پارٹی وحدت سندھ کے صدر تاج مری،جنرل سیکریٹری مجیدساجدینیشنل پارٹی ضلع خضدار کے صدرحمیدبلوچ ایڈوکیٹ اوردیگررہنماں نے کے الیکٹرک لیبر یونین کونیشل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن(NIRC)کی جانب سےCBAسرٹیفکیٹ جاری ہونے پرلیبریونین کے چیئرمین میربابر سہیل،انکی پوری کابینہ اور کیالیکٹرک کے محنت کشوں کو مبارک باد کاپیغام دیا ہے نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا بابرسہیل کی قیادت میں 13سال سے لیبریونین کے رہنماں اور کارکنوں کی انتھک جدوجہد بالاآخر نتیجہ خیز ثابت ہوئی اس جدوجہد کے نتیجے میں کے الیکٹرک کے محنت کشوں کوایک حقیقی اور مزدوردوست قیادت ملی۔ نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا کے الیکٹرک کا داہرہ کار کراچی سے بیلا تک ہے اور ہمیں امید ہے کہ لیبریونین اپنے صارفین کے مفادات کا خیال رکھتے ہوئے اپنے ادارے کی ترقی اور محنت کشوں کی خوشحالی کے لیے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گی۔نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا ہیکہ ہماری جماعت مظلوم قومیتوں،محنت کشوں،کسانوں اورکچلے ہوئے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے مصروف جدوجہد ہے۔ ہم لیبر یونین سے بھی یہ امیدرکھتے ہیں کہ وہ جمھوری تحریکوں،محنت کشوں،کسانوں اور طالب علموں کی جدوجہد میں ان کی بھرپور حوصلہ افزائی اورمددکرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے