کیسکونے کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 2کروڑ84لاکھ روپے وصول کرلئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف خصوصی مہم صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز میں جاری ہے۔اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی ہدایات پر کیسکوکی ٹیموں نے جمعرات کے روز بھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہرسمیت صوبہ کے تمام علاقوں میں سرویلنس اسٹاف اور پولیس کے ہمراہ بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئیں۔اس دوران کوئٹہ شہرمیں مری آباد، کانسی روڈ،عثمان روڈ، پشین اسٹاپ،نواں کلی، گلشن فاروق، سبزل روڈ، عیسیٰ نگری،سیٹلائٹ ٹاون،سرکی روڈ، پشتون آباد، سریاب روڈ اور دشت تیرہ مل میں گھریلواور کمرشل صارفین کے میٹرز چیک کئے گئے اور67 شنٹ کئے میٹرز اُتاردئیے گئے جنہیں جرمانہ عائد کردئیے۔اس دوران کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں سے کارروائی کے دوران 114نادہندگان کے کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے جبکہ بقایاجات کی مدمیں 34لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے۔ اسی طرح لورالائی،دکی،زیارت،میختر، موسیٰ خیل کے علاقوں سے بلوں کی عدم ادائیگی پر 81نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے اس دوران 2بجلی چوروں کے خلاف پولیس تھانہ میں تحریری درخواست جمع کرادی گئی ہے۔ لورالائی اور دُکی سے نادہندگان کے 2ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے اس کے علاوہ لورالائی شہرکے مختلف علاقوں سے بقایاجات کی مدمیں 72لاکھ روپے جبکہ جرمانہ کی مدمیں تین لاکھ ساٹھ ہزارروپے وصول کئے گئے۔علاوہ ازیں خضدار،قلات،نوشکی، خاران،مستونگ کے علاقوں سے نادہندگان کے 90کنکشنز منقطع جبکہ 3زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرز عدم ادائیگی پر اُتاردئیے گئے،اسکے علاوہ خالق آباد،مستونگ،سوراب اورخضدار کے علاقوں سے بلوں کی عدم ادائیگی پر 10 ٹرانسفارمروں کے 11Kvجمپرز کاٹ کر نادہند گان کی بجلی منقطع کردی گئی اور اس دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 36لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے۔پشین اور علی زئی سے4غیر قانونی اور ایک نادہندہ صارف کے ٹرانسفارمرزاُتاردئیے نیز کارروائی کے دوران چمن، قلعہ عبداللہ، خانوزئی کے علاقوں سے بلوں کی عدم ادائیگی پر 108نادہندگان کے کنکشنز منقطع جبکہ بقایاجات کی مدمیں 83لاکھ روپے اوربجلی چوروں سے جرمانہ کی مدمیں 5لاکھ 55ہزارروپے وصول کئے گئے۔ سبی،ڈھاڈر،ڈیرہ اللہ یار، ڈیرہ مرادجمالی اورصحبت پور کے علاقوں سے 73نادہندگان کے کنکشنز منقطع جبکہ صحبت پور سے 4ٹرانسفارمر بلوں کی عدم ا دائیگی پر اُتاردئیے گئے نیز اس دوران نادہندگان سے بقایاجات کے 30لاکھ روپے جبکہ جرمانہ کی مدمیں 5لاکھ 40ہزارروپے وصول کئے گئے۔اسی طرح پنجگور،تربت، گوادرکے علاقوں سے 78نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرنے کے علاوہ بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے 29لاکھ روپے وصول کئے گئے۔علاوہ ازیں بجلی چوری پر جرمانہ کی مدمیں 2لاکھ 20ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔