کسی کو بھی نصیرآباد بس اڈے کا قبضہ کرنے نہیں دینگے، حاجی میر حکمت لہڑی

بولان(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی صدر آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن بلوچستان حاجی میر حکمت لہڑی و ضلعی صدر آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن سبی ملک ساجد خان بنگلزئی کے زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں ٹرانسپورٹرز شریک تھے اجلاس میں نصیرآباد کے بس اڈے کو ایک سابق صوبائی وزیر کہ کہنے پر قبضہ کرنے کے خلاف اہم فیصلے کئے گئے اجلاس سے میر حکمت لہڑی، ملک ساجد بنگلزئی نے خطاب میں کہا کہ کسی کو بھی نصیرآباد بس اڈے کا قبضہ کرنے نہیں دینگے ہر ضلع میں کہیں بھی کوئی اڈہ ھے تو وہ وہاں کے یونین اور ٹرانسپورٹرز کی ملکیت ہے بس اڈے کو ٹاؤن کمیٹی کے نام کرکے کسی کو بندر بانٹ کی اجازت نہیں دینگے حکومت بلوچستان نے ہزار گنجی اڈے کو ٹرانسپورٹرز کہ نام پر الاٹ کیا ہے ہزارگنجی،مستونگ،خضدار کی طرح نصیرآباد،جعفرآباد،سبی،کچھی کے بس اڈوں کو بھی ٹرانسپورٹرز کے حوالے کیا جائے اجلاس میں اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت وقت کو بتانا چاہتے ہیں کہ فلفور اس مسئلے کو حل کیا جائے بصورت دیگر صوبے بھر کے ہائی ویز کو بلاک کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت بلوچستان و ضلعی انتظامیہ نصیر آباد پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے