بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں خندہ پیشانی کے ساتھ سرانجام دے رہی ہیں، بتول اسدی

نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر)پولیو مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالغنی علیزئی، اسسٹنٹ کمشنرز اجمل خان مندوخیل، محمد اسماعیل مینگل، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی، ڈاکٹر منظور احمد ابڑو، فیصل اقبال کھوسہ، ڈاکٹر یاسر بلوچ، ڈاکٹر علی اکبر کھوسہ، ثناء اللہ چکھڑا، نزیر احمد مستوئی، ڈی ایس پی شمن علی سولنگی سمیت دیگر آفیسران موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے کہا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں خندہ پیشانی کے ساتھ سرانجام دے رہی ہیں کسی بھی علاقے میں بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کے متعلق ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر آگاہی فراہم کی جائے تاکہ جلد از جلد اقدامات کر کے انکاری والدین کے خلاف کاروائی کی جائے اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر افیسران پولیو مہم کے دوران مانیٹرنگ کے عمل کو تیز کریں ضلعی انتظامیہ اس قومی فریضے کی ادائیگی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جائے تاکہ مہم کے دوران پولیو ورکرز کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران بچوں کو وٹامنز کے قطرے بھی پلائے جائیں والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ اور وٹامنز کے قطرے ضرور پلائیں فنگر اور فنگر وال مارکنگ کی شکایات ہرگز نہ آئیں مانیٹر اور یو سی ایم او اپنے کام کے انجام دہی پر خصوصی توجہ مبضول کریں ٹارگٹ کے حصول میں کوئی کثر نہ چھوڑی جائے بچے ہمارے بہتر مستقبل کے ضامن ہیں اس لیے تمام ٹیمیں یکجا ھو کر اور متحد ہو کر اس قومی فریضے کی ادائیگی میں سعی معنوں میں سرانجام دیں تاکہ علاقے سے پولیو کی وبا کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے