ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانےکی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، اب تک 17 لاکھ سے زیادہ افراد ٹیکس گوشوارے جمع کراچکے ہی

حکام کے مطابق متعلقہ کمشنر کو پیشگی درخواست دینے پر آخری تاریخ میں سہولت دی جاسکتی ہے، ٹیکس دہندہ کی جانب سے درخواست دینے پر 15 روز اضافی دیے جاسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے