وڈھ کے حالات کو ایک منظم سازش کے تحت خراب کیا جارہا ہے،حاجی عبد الغفار شمبے زئی

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی پنجگور کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی اور مظاہرہ وڈھ کی صورتحال کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ضلعی دفتر سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہو تی ہوئی بسم اللہ چوک کے قریب احتجاجی جلسہ میں تبدیل ہو گئی،اس دوران احتجاجی مظاہرے سے ضلعی صدر حاجی عبد الغفار شمبے زئی تحصیل صدر علی جان جنرل سیکریٹری قدیر احمد ڈپٹی سیکریٹری محمد اسلم مینگل سینئر رہنما ء کامریڈ فہد آصف آور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وڈھ کے حالات کو ایک منظم سازش کے تحت خراب کیا جارہا ہے تاکہ بی این پی کو دیوار سے لگا کر بلوچستان کے عوام کے حقوق کی جہدوجہد سے روکا جائے۔مقررین نے کہا کہ وڈھ میں کسی بھی مہم جوئی پر پورے صوبے میں آگ بھڑک سکتا ہے ارباب اختیار ہوش کے ناخن لیں انہوں نے کہا کہ ڈیتھ اسکواڈ اور مسلح جہتوں کی سرپرستی ترک کرکے بلوچستان کی حقیقی قیادت کے خلاف سازشوں کو بند کیا جائے سردار اختر جان مینگل بلوچ قوم کے لیڈر ہیں ڈیرہ بگٹی کی طرح اگر وڈھ میں مہم جوئی کیاگیا تو بلوچ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگا اور وہ طاقت ور قوتوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے