نگران وزیرخزانہ کی صوبوں کو مہنگائی اوراخراجات میں کمی کی ہدایات

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی حکومتوں کا ہنی مون ختم ہو گیا ،نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے صوبوں کو مہنگائی اور اخراجات میں کمی جبکہ عوامی خدمات تعلیم اور صحت کے شعبوں میں فوری بہتری لانے کیلئے کمر کسنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت صوبائی وزراء خزانہ کے ساتھ ورچوئل اجلاس ہوا جس میں وزراء اعلیٰ سندھ خیبر پختونخوا اور بلوچستان نے شرکت کی ۔وزیر خزانہ نے نگران صوبائی حکومتوں کو مالیاتی ڈسپلن فوری طور پر ٹھیک کرنے اور مہنگائی کنٹرول کرنے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں فوری بہتری لانے کی ہدایت کر دی ؕ۔

اجلاس میں پی ایس ڈی پی اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر غور کیا گیا، نگران وزیر خزانہ نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے میں صوبائی حکومتوں کا اہم کردار ہے ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اخراجات میں وسیع کمی کی جا سکتی ہے ترقیاتی منصوبوں پر بہتر اور تیز رفتار کام سے اخراجات میں کمی کی لائی جا سکتی ہے۔

نگران وزیرخزانہ نے کہا کہ تعلیم اور صحت کی خدمات اور سوشل سیفٹی نیٹس کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر زور دیا اشیائے ضروریہ کی ہول سیل اور پرچون قیمتوں میں فرق ختم کرنے کیلئے نگران صوبائی حکومتیں کام کریں عوامی خدمات اور غذائی تحفظ اور مختلف اشیاء کی قیمتوں میں استحکام کیلئے نگران صوبائی حکومتیں اپنا کردار ادا کریں۔

شمشاد اختر کاکہناتھا کہ معاشی خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں پالیسی اور مالی روابط ہوں نگران صوبائی حکومتیں بجٹ اہداف کے مطابق اخراجات اور محصولات حاصل کریں۔

وزیر خزانہ نے وفاقی حکومت کے تعاون سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں پر صوبوں سے ترجیحات مانگ لیں۔نگران صوبائی حکومتوں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنےکے ساتھ ساتھ مالیاتی نظم ضبط، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کی یقین دھانی کروائی گئ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے