عمران خان کیخلاف مقدمہ : بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) عمران خان کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔درخواست گزار عبدالخلیل کاکڑ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اداروں کے خلاف توہین آمیز اور نفرت انگیز تقاریر کے معاملے پر بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔عدالت عظمیٰ میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے حقائق اور قانون کے بر خلاف فیصلہ دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی تحقیقات میں شامل ہی نہیں ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو تحقیقات میں شامل کیے بغیر ہی پولیس نے مقدمے کا چالان جمع کروا دیا۔ عمران خان نے مقدمہ اور وارنٹ گرفتاری کو کالعدم قرار دینے کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے زمان پارک لاہور میں اداروں اور ملک کے خلاف تقریر کی۔ ہائی کورٹ نے 28 اگست کو ایف آئی آر اور وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے، عدالت عظمیٰ بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے