بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ حب زون کی جانب سے دو روزہ کامیاب کتب میلہ

حب(ڈیلی گرین گوادر)بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ حب زون کی جانب سے دو روزہ کامیاب کتب میلہ "مِھرگڑھ کتاب کارروان” کامیابی سے اختتام پزیر ہوگیا۔بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ حب زون کی جانب سے دو روزہ کامیاب کتب میلہ "مھرگڑھ کتاب کارروان” کے نام سے منعقد ہوا جس میں مختلف موضوعات کے کتابیں دستیاب تھیں۔ کتاب اور تعلیم دوست حضرات نے کتب میلے کا دورہ کیا اور بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے دوستوں کی تعلیم دوست اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ معاشرے میں بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے شعور یافتہ سیاسی کارکناں تعلیمی اور سیاسی انقلاب برپا کرینگے۔ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ حب زون کی جانب سے منعقد کردہ کتب میلے کا آغاز 23 ستمبر کو لسبیلہ پریس کلب حب کے سامنے ہوا اور 24 ستمبر کو اختتام پذیر ہوا جس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات نے شرکت کی جس میں لسبیلہ بار کے سابقہ صدر ایڈوکیٹ غلام رسول انگاریہ,لسبیلہ بار کے سابقہ جنرل سیکٹری ایڈوکیٹ وہاب بزنجو، بلوچی زبان کے شاعر گلزار گچکی بلوچ جھاو کالج کے پرنسپل بلوچی زبان کے استاد سراج ساگر بلوچ، چیئرمین واحد رحیم بلوچ، چیئرمین عمران بلوچ بلوچی زْبان کے شاعر دلیپ بلوچ، عبداللہ میر بلوچ، جھاو کالج کے لیکچرار قندیل بلوچ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹری زید بلوچ وسیم کاشانی، ایڈوکیٹ صمد گدور انسانی حقوق کے کارکن عبداللہ بلوچ، لسبیلہ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین شہزاد شیخ، پی ایس ایف بلوچستان کے کوآرڈینیٹر فرحان بھنگر، دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کرکے بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے کارکنان کی حوصلہ افزائی کی۔ کتب میلے میں سیاسی، لٹریری، اور مختلف موضاعات کی کتابیں دستیاب تھیں جس میں سے لوگوں نے بڑی تعداد میں کتابیں خرید کر کتابوں سے لگاؤ کا مظاہرہ کرکے یہ ثابت کیا کہ بلوچستان بالخصوص حب کے تعلیم دوست عوام اپنی علم وشعوری آبیاری کیلئے کتب بینی پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ یقینا یہ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے دوستوں کی مرہون منت ہے کہ جنہوں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کتاب کلچر کو فروغ دینے کیلئے "مھرگڑھ کتاب کارروان” کی مناسبت سے بک اسٹال لگانے کا سلسلہ شروع کیا جن میں کتب بینی کے کلچر کو کافی حد تک فروغ حاصل ہوئی۔ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ حب زون نے ان تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بک اسٹال کا دورہ کرکے کتاب کلچر کو فروغ دینے کیلئے اراکین کی حوصلہ افزائی کی تاکہ آئندہ بھی کتب میلے کا انعقاد کرکے سماج میں علم و شعور پھیلانے میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے