الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے 51 حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی میں بلوچستان کے 16اور بلوچستان اسمبلی کے 51حلقوں کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے بعد فہرست جاری کردی ہے۔

فہرست کے مطابق بلوچستان کی قومی اسمبلی کی 16نشستیں ہیں۔بلوچستان سے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 255 صحبت پور کم جعفر آباد کم اوستہ محمد کم نصیر آباد صوبے کا سب سے بڑا حلقہ ہے جو 11لاکھ 24ہزار 5سو 67نفوض پر مشتمل ہے جبکہ سب سے چھوٹا حلقہ این اے 262کوئٹہ Iہے جو 7لاکھ 99ہزار 8سو 86افراد کی آبادی پر تشکیل دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے 51حلقوں کی کی گئی حلقہ بندیوں کے مطابق آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا حلقہ پی بی 23آوران ہے جہاں کل آباد ی 1 لاکھ78 ہزار 9سو 58 ہے جبکہ سب سے بڑا حلقہ پی بی 51چمن سب سے بڑا حلقہ ہے جس کی آبادی 4لاکھ 66ہزار 2سو 18ہے۔حلقہ بندیوں کے مطابق کوئٹہ کی سب سے زیادہ 9، کیچ کی 4، خضدار اور پشین کی تین،تین، نصیر آباد،ژوب، پنجگور کی 2،2نشستیں ہیں جبکہ صوبے کے تین حلقے ایسے ہیں۔

جو دو دو اضلاع کی آبادی کی منسلک کر کے تشکیل دئیے گئے ہیں ان حلقوں میں پی بی 1ژوب و شیرانی، پی بی 3موسیٰ خیل و بارکھان، پی بی 8ہرنائی و سبی شامل ہیں۔ حلقہ بندیوں کے مطابق چمن کی اور قلعہ عبداللہ کی سابقہ 3 نشستوں سے تعداد کم کرکے 2 جبکہ پنجگور کی نشستیں ایک سے بڑھا کر 2 کردی گئی ہیں، ضلع بارکھان اور ضلع موسیٰ خیل پر مشتمل نیا حلقہ بنایا گیا ہے جبکہ ہرنائی کو زیارت سے کاٹ کر ضلع سبی کے حلقے میں شامل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے