ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں چینی اور کھادکی سمگلنگ کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائیں،کمشنر کوئٹہ ڈویژن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کوئٹہ ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں اپنے اپنے اضلاع میں چینی اور کھادکی سمگلنگ کو روکا جائے جبکہ ایئرپورٹ روڈ کی تزئین و آرائش سمیت شہر کی چھ بڑی سڑکوں کی صفائی ستھرائی کے لئے مشنری کا بندو بست اور صفائی ستھرائی کا کام جاری رکھا جائے۔معذور اور مستحق افراد کے لئے ویل چیئر اور مفت دوائیوں کا انتظام کیا جائے۔انسداد تجاوزات اور ٹریفک پلان پر عمل درامد کو یقینی بناتے ہوئے شہر سے گودام اور بس ٹرمینلز کی منتقلی کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔اس کے علاؤہ شعبہ صحت اور تعلیم کے حوالے سے ضلعی سطح پر اجلاس منعقد کیے جائیں جبکہ اضلاع میں شجر کاری مہم میں تیزی لائی جائے۔عوام کی حفظان صحت کے حوالے سے ریسٹورینٹ،ہوٹلوں اور شادی ہالز پر چھاپے مارے جائیں اس کے علاؤہ عطائی ڈاکٹروں، کریش پلانٹس اور افغان مہاجرین کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔کوئٹہ میں پانی کے مسائل اور اس کے حل سے متعلق حکمت عملی مرتب کیا جائے۔اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تعین اور ریٹ لسٹ آویزاں کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر نگرانی یقینی بنایا جائے۔منشیات کے عادی افراد کے لییبحالی مرکز کو فعال اور پیشہ ور بھکاریوں،نشئی اور خواجہ سراؤں کے خلاف کاروائی کی جائے۔غیر قانونی ٹیوب ویلوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائی جائے۔رینویو کے حوالے سے ٹیکسیشن کی وصولی کو تیز کیا جائے اور زرعی ٹیکس پر خصوصی توجہ دی جائے۔سرکاری خصوصاً محکمہ جنگلات کی اراضی کو واگزار کرائے جائے۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کو تیز کی جائے۔زیتون کی کاشت کے حوالے سے اقدامات اور پلان مرتب کیا جائے۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے ہفتہ وار اور ماہوار رپورٹ جمع کرائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے