آذربائیجان، آئل ڈپو میں دھماکے سے 20 افراد جاں بحق

باکو:آذربائیجان کے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں ایک آئل ڈپو میں دھماکے سے 20 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔عالمی میڈیا کے مطابق آرمینیا کے مقامی حکام کا کہنا ہےکہ نگورنو کاراباخ کے آئل ڈپو میں اچانک دھماکے سنے گئے جس کے باعث 20 افراد ہلاک اور سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق آئل ڈپو میں دھماکے کے بعد تقریباً 300 افراد کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جس میں سے درجنوں افراد کی حالت تشویشاناک بتائی جا رہی ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ نگورونو کاراباخ کے آئل ڈپو میں دھماکا ایسے وقت میں ہوا جب آذربائیجان کیجانب سے علاقے میں فوجی آپریشن بھی جاری تھا۔آرمینیا حکومت کا کہنا ہےکہ اس انکلیو سے اب تک 13 ہزار سے زائد افراد ملک سے انخلا مکمل کرچکے ہیں،آئل ڈپو میں دھماکے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم آئل ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 200 سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب آرمینیا کے وزیراعظم کا کہنا ہےکہ خطے میں نسل کشی کی جارہی ہے، اب یہی ہورہا ہے اور یہ بدقسمتی ہے کیونکہ ہم عالمی برادری پر اس حوالے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے