کیسکوکی بجلی چوروں کے خلاف مزیدکارروائی 5 افرادبجلی چوری پر گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی بجلی چوروں اور نادہندگان سے بقایا جات کی وصولی کے لیئے صوبہ بھرمیں تمام آپریشن سرکلز میں کاروائیاں تیزی سے جاری ہے جبکہ کیسکوٹیموں کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا تعاون بھی حاصل ہے اور اس سلسلے میں پیر کے روزبھی غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں اور نادہندگان سے بقایا جات کی وصولی کے لیئے بڑے پیمانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔اس دوران کیسکوٹیموں نے کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میگانگی روڈ،بلوچی اسٹریٹ،جی او آر کالونی،شہبازٹاون، علمدارروڈاور کلی چشمہ میں کارروائی کے دوران 31شنٹ کئے گئے میٹرز منقطع کرکے اُنھیں جرمانہ عائدکردئیے جبکہ اس دوران بجلی چوروں سے جرمانہ کی مدمیں چارلاکھ دس ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔اس کے علاوہ لیاقت بازارمیں فاران ہوٹل اور مسجد روڈپر پلازہ کاٹیوب ویل جوکہ ڈائریکٹ بجلی استعمال کررہے تھے جنہیں منقطع کردیاگیا اوراُن کے خلاف مزیدقانونی کارروائی جاری ہے اسی طرح موبی لنک کمپنی کا ایک ٹاور بھی میٹر شنٹ کرکے بجلی چوری میں ملوث نکلا جسے جرمانہ عائد کیاگیا، اس کے علاوہ سیٹلائٹ ٹاون،تارو چوک اورجتک اسٹاپ کے علاقوں سے 15ڈائریکٹ چلنے والے کنکشنز منقطع کردئیے گئے اور اس دوران 5افراد بجلی چوری پر گرفتارکرلئے گئے جن کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ بھی وصول کرلئے گئے۔ائیرپورٹ روڈ سے ایک نادہندہ ٹرانسفارمراُتارنے کے علاوہ جناح ٹاون میں 14شنٹ کئے گئے میٹروں کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے اور اس دوران بجلی چوروں سے جرمانہ کی مدمیں 9لاکھ روپے وصولی کے علاوہ شیخ زید اسپتال سے بقایاجات کی مدمیں 2کروڑ90لاکھ روپے بھی وصول کئے گئے۔ اسی طرح کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں سے مجموعی طورپر نادہندگان کے 139کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے۔ لورالائی شہر،رکھنی، کوہلو اور ہرنائی کے علاقوں میں 13بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے پولیس اسٹیشنوں کو درخواستیں ارسال کردی گئی جبکہ کارروائی کے دوران بلوں کی عدم ادائیگی پرنادہندگان کے 11ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے اور اس دوران نادہندہ7دیہاتوں کی بجلی منقطع کرنے کے علاوہ 56دیگرنادہندہ صارفین کے کنکشنز بھی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے نیز کارروائی میں بجلی نادہندگان سے بلوں کی مدمیں بقایاجات کے 73لاکھ روپے وصول کرلئے اور بجلی چوروں سے جرمانہ کی مدمیں ساڑھے چار لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے۔ علاوہ ازیں سبی، ڈیرہ مرادجمالی اورڈھاڈرکے علاقوں سے بھی کارروائی کے دوران نادہندگان کے 5ٹرانسفارمرزاُتارنے کے علاوہ 72نادہندگان کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے نیزاس دوران نادہندگان سے بقایاجات کے 50لاکھ روپے جبکہ بجلی چوروں سے جرمانہ کی مدمیں چارلاکھ نوے ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔اسی طرح خضدار،قلات،مستونگ،خالق آباد،کانک،نوشکی اور تفتان کے علاقوں میں بھی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی کے دوران کیسکوٹیموں نے 6غیرقانونی اور 3نادہندگان کے ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے نیز کارروائی کے دوران مختلف نادہندہ دیہاتوں کے 15ٹرانسفارمرزکے جمپرزکاٹ کر اُنکی بجلی منقطع کردی گئی اور اس دوران نادہندگان سے 30لاکھ روپے جبکہ بجلی چوروں سے جرمانہ کی مدمیں 6لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے۔ اسی طرح پشین،گلستان اور چمن کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران نادہندگان کے 53کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے جبکہ بجلی چوروں سے جرمانہ کی مد میں 3 لاکھ80 ہزار روپے بھی وصول کیئے گئے۔ علاوہ ازیں تربت،پسنی، پنجگوراور گوادرشہرکے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر46گھریلو اور کمرشل نادہندہ صارفین کے کنکشنز منقطع کردئیے جبکہ نادہندگان سے بقایاجات کے 8لاکھ روپے اور بجلی چوروں سے جرمانہ کی مدمیں 2لاکھ 70ہزارروپے وصول کرلئے گئے۔ واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری ہے لہٰذاکیسکواپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔علاوہ ازیں کیسکونے تمام زرعی صارفین کو بھی متنبہ کیاہے کہ وہ غیر قانونی اورخود ساختہ برقی لوڈفوری طورپر ہٹادیں۔بصورت دیگر اُنکے کنکشنز منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ اُنکے خلاف الیکٹرسٹی ایکٹ کے تحت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے