کوئٹہ شہر میں شریف شہریوں پر واپڈا اور پولیس کی غنڈہ گردی کی مزمت کرتے ہیں، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نے پولیس اور واپڈا کی غنڈہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح عوام کی تذلیل بند کی جائے اگر کوئی بجلی چوری میں ملوث ہے تو اس کی بجلی کا کنکشن منقطع کیا جائے ناکہ اس طرح عوام کی تذلیل کی جائے۔ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے اور آئی ایم ایف کا بوجھ غریب عوام پر ڈال کر مسائل حل نہیں ہونگے اور حکمران طبقے کی شاہی خرچوں کا بوجھ عوام پر ڈلا جا رہے ہے جو غریب عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ عوام پر بجلی گیس کا بوجھ ڈالنے کے بجائے حکمران طبقے کے فری بجلی گیس پٹرول ختم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ بلوچستان کے غریب عوام کی تذلیل نہ روکی گئی تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ کوئی قانون اجازت نہیں دیتا پولیس کو کہ وہ اس طرح غریب عوام پے تشدد کرے۔ سارا زور صرف غریب عوام پے ہے غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے یہاں 40 سے 50 ہزار جرمانہ کیا جاتا ہے, واپڈا اہلکار خود چوری کرانے میں ملوث ہوتے ہے، پورے بلوچستان میں واپڈا اہلکار ماہانہ رشوت لیکر چوری کی اجازت دیتے ہے۔ کوئیٹہ میں پولیس والوں کی نہتے آدمی پر بے رحمی سے کلاشنکوف اور مکے تھپڑوں کی برسات کرنا ظلم ہے۔آئی جی بلوچستان اس کا نوٹس لے کر ان پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی کرے، اگر پولیس اور واپڈا اہلکاروں نے اپنا رویہ نہیں بدلا تو کوئٹہ بار عوام کے ساتھ ملکر احتجاج کا راستہ اپناے گی۔