نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی سربراہی میں سرداران سراوان کا جرگہ، روایات اور قبائلی دستورزیر بحث لائے گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سرداران سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی سربراہی میں سرداران سراوان کا جرگہ، جرگے میں قبائلی رسم ورواج، روایات اور قبائلی دستورزیر بحث لائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرداران سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی سربراہی میں سراوان ہاؤس کوئٹہ میں سرداران سراوان کے جرگہ۔

جرگہ میں نواب محمدخان شاہوانی، سردار کمال خان بنگلزئی، سردار عظیم جان محمد شہی، سردار شیر باز ساتکزئی، سردار محمد اسحق ذگر مینگل، سردار زادہ بیبرگ لہڑی،سردار زادہ میر یحییٰ خان رستم زئی شریک ہوئے جرگہ میں قبائلی رسم ورواج اور روایات کو زیر غور لایا گیا اورقبائلی و علاقائی مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، جرگہ میں قبائلی، رسم ورواج،اور علاقائی امور کے حوالے سے سرداران سراوان نے تجاویز پیش کیں جنہیں قلمبند کیا گیا واضح رہے کہ سر سرداران سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی سربراہی میں یہ چوتھا جرگہ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے