محمد نواز شریف 21 اکتوبر بروز ہفتہ پاکستان آرہے ہیں : شہباز شریف

لندن(ڈیلی گرین گوادر) صدرمسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے تصدیق کی ہے کہ محمد نواز شریف طے شدہ پروگرام کے تحت 21 اکتوبر بروز ہفتہ پاکستان آرہے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں تمام پارٹی رہنماؤں کیلئے ہدایت کی کہ وہ 21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کریں اور اپنی تمام تر توجہ عوامی موبلائیزیشن پر دیں۔شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو کہا کہ نواز شریف سے لندن میں ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی رہنما بھی اپنے پروگرام منسوخ کریں اور قائد مسلم لیگ ن کے عظیم الشان استقبال کیلئے اپنے حلقوں میں وقت دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے