فلوریڈا میں کتے کی فروخت پر جھگڑ ا 3 افراد ہلاک ایک زخمی

واشنگٹن (ڈیلی گرین گوادر) امریکی ریاست فلوریڈا میں کتے کی فروخت پر ہونے والے جھگڑے نے 3 افراد کی جانیں لے لیں جن میں 3 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق بچے سمیت 5 افراد کتا خریدنے ایک لگژری اپارٹمنٹ کمپلیکس گئے تھے جس کے دوران کتا بیچنے اور خریدنے والے کے درمیان کسی بات پر نوک جھونک ہوگئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ سے فائرنگ کی آواز آئی اور وہاں سے دو افراد کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا جس پر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جن میں سے ایک 3 سالہ بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ تفتیش جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے