دکی، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

دکی(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع دکی میں مسلح افراد کی فائرن سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزبابو اڈہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمی شخص کی شناخت محمد اسلم ولد اکبر خان قوم حسنی سکنہ جھالار کے نام سے ہوگئی ہے۔ زخمی شخص کو سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے