اوتھل، ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) اوتھل میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل کے قریب کراچی ٹو کوئٹہ قومی شاہراہ پر عبداللہ اسٹاپ پر کار نمبر ASW.445تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے جاں بحق و زخمیوں کوڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا جہاں سے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا اور جاں بحق افراد کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے