کوئٹہ اسٹریٹ کرائمز کی واقعات میں اصافہ پولیس غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے، مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کیواقعات میں اصافہ پولیس غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے، شالدرہ پشتوندرہ،سریاب موسیٰ کالونی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ اور کرانی روڈ اتحاد کالونی زنگی ندی اور بالائی گلی میں چرسیوں کے گروپوں نے دن دہاڑے لوگوں کی زندگی اجیرن کرکے رکھی ہے، جس پر پولیس اور متعلقہ تھانے غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسی طرح پورے شہر میں راہزنی میں ملوث گروہ سرگرم ہے پولیس ذمہ داری کاثبوت دیتے ہوئے متعلقہ علاقوں میں گشت بڑھائے، مین قمبرانی روڈ اور ہزارگنجی، چلتن رئیسانی، کیچی بیگ کی گلیاں موٹر سائیکل چوری کے حوالے سے بدنام شہرت حاصل کرچکی ہیں، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مفتی عبد السلام ریئسانی مفتی عبد الغفور مدنی حافظ سراج الدین حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ حافظ خلیل احمد سارنگزئی حاجی قاسم خان خلجی مولانا سردار محمد نورزئی چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا محمد عارف شمشیر حاجی صالح محمد ملک عبداللہ خان ناصر حاجی عبداللہ سلیمان خیل ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا شہر کے تمام علاقوں میں میں آئے روز ڈکیتی رہزنی چوری کے واقعات ہوتے رہے ہیں یہ امر انتہائی افسوس ناک کہ اب دن کے اجالے میں سماج دشمن شرپسند عناصر انتہائی دیدہ دلیری سے جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں کہ عوام رہزنوں کے رحم و کرم پر رہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلیں چھیننے اوردکانوں کو لوٹنے کے واقعات تواتر سے ہوتے رہے ہیں، انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے عوامی حلقوں کے اشتراک و تعاون سے سماج دشمن عناصر کے خلاف منظم انداز میں کریک ڈاؤن کرکے شہر کوامن کا گہوارہ بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے