کوئٹہ، بجلی چوری کے خلاف پولیس کا شہریوں پر تشدد، آئی جی پولیس نے واقعہ کے نوٹس لیتے ہوئے 2 اہلکاروں کو معطل کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں بجلی چوری کے خلاف کاروائی کے دوران پولیس کا شہریوں پر تشدد، آئی جی پولیس نے واقعہ کے نوٹس لیتے ہوئے دو اہلکاروں کو معطل کردیا، تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن اور کرانی روڈ پر بجلی چوری کے خلاف کاروائی کے دوران پولیس کی جانب سے شہریوں پر تشدد کی دو ویڈیوز وائرل ہوگئیں،ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے شہباز ٹاؤن میں شہری کو گرفتار کرنے کے دوران مکوں،لاتوں اور رائفل کے بٹ سے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ایک اور ویڈیو میں کرانی روڈ پر بھی کاروائی کے دوران پولیس اور شہری کے درمیان جھگڑا ہوتا ہوا دیکھا ئی دیا۔اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ذوہیب محسن نے بتایا کہ شہباز ٹاؤن واقعہ کی ویڈیو پر آئی جی پولیس نے نوٹس لے لیاہے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر کسی بھی اہلکار کو معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ تمام اہلکاروں کو صرف اور صرف کیسکو اور صوبے کے دیگر اضلاع میں واپڈا کے عملے کی معاونت اور سیکیورٹی کے لیے مامور کیا گیا ہے واقعے پر آئی جی پولیس بلوچستان کے واضح اور سخت احکامات ہیں کہ ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی اور آئی جی بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں انہیں معطل کردیا گیا ہے جبکہ مذکورہ اہلکاروں کے خلاف ابتدای کاروائی کے بعد سخت قانونی چارہ جوئی کرنے کے کی سفارش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ بھی تقریباً نو اہلکاروں کو اختیارات کو ناجائز استعمال کرنے پر محکمے سے برطرف کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے