پی آئی اے کا طیارہ دوحادثات میں بال بال بچ گیا

سیالکوٹ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی پرواز بیک وقت دوبڑے حادثات میں بال بال بچ گئی۔کسی بھی قسم کا کوئی بھی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

ابوظبی سے آنے والی پرواز پی کے 264 کو خراب موسم کے باعث لاہور میں اترنے کی بجائے سیالکوٹ لینڈکروایا گیا۔جیسے ہی لاہور کا موسم ٹھیک ہوا تو پی کے 264 نے سیالکوٹ سے اڑان بھری کے اچانک طیارے کے ایندھن سے پرندہ ٹکراگیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے کی لینڈنگ کے دوران 3 ٹائربرسٹ ہوگئے تاہم جہاز کو بحفاظت لینڈ کرلیا گیا اور مسافروں کو بس کے ذریعے لاہور لے جایاگیا۔سیالکوٹ ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے رن وے کو برسٹ ہونے والے ٹائرز کی باقیات سے کلئیر کردیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے