پولیس اہلکار کی شہری پر تشدد کی وائرل ویڈیو کا حکومت بلوچستان نے نوٹس لے لیاہے، جان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار کی شہری پر تشدد کی وائرل ویڈیو کا حکومت بلوچستان نے نوٹس لے لیا آئی جی پولیس کو فوری تحقیقات اور ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں کیسکو آپریشن کے دوران شہری پر پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا حکومت بلوچستان نے نوٹس لے لیا ہے صوبائی وزیر اطلاعات حکومت بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پولیس کا شہریوں کیساتھ ایسا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا حکومت نے وائرل ویڈیو پر آئی جی پولیس کو تحقیقات کرکے فوری کارروائی کی ہدایات جاری کی ہے‘ جان اچکزئی نے مزید کہاکہ شہر میں پولیس اہلکار کیجانب سے شہری پر تشدد سے پولیس اور عوام کے درمیان دوریاں بڑھنے کا خدشہ ہے اور حکومت کسی بھی صورت کسی ایک اہلکار کی غلطی کیوجہ سے ایسا ہونے نہیں دیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے