وندر، پولیس کا منشیات اسمگلرز کے خلاف بڑی کاروائی بھاری مقدار میں منشیات برآمد 1اسمگلر گرفتار

سونمیانی وندر(ڈیلی گرین گوادر) وندر پولیس نے منشیات اسمگلرز کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے ایک اسمگلر کوگرفتار کر لیا۔ اس سلسلے میں پولیس کے مطابق ایس پی حب آصف علی مستوئی کی ہدایت پر ایس ایچ او وندر پولیس تھانہ انسپکٹر قادرشیخ نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ایک منشیات اسمگلر کو دھرلیا دوران کاروائی سات کلو دو سوگرام چرس برآمد کرکے اسمگلرز منیر احمد سکنہ کوئٹہ کو گرفتار کرکے انکے خلاف انسداد منشیات کے تحت مقدمہ درج کرلیا وندر پولیس کی منشیات اسمگلرز کے خلاف مسلسل کاروائیوں کو شہریوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے