ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کو سیمی فائنل میں سری لنکا سے شکست

ہانگزو :دفاعی چیمپئن پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والے 19 ویں ایشین گیمز کے کرکٹ سیمی فائنل میں سری لنکا کے خلاف 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔اب کل پیر کے روز پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف کانسی کے تمغے کے لیے مقابلہ کرنا ہوگا جبکہ فائنل انڈیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سیمی فائنل میں سری لنکا ویمنز نے ٹاس جیت کر پاکستان ویمنز کو بیٹنگ دی تاہم پاکستان ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز ہی بنا سکی، سری لنکا ویمنز نے 16.3 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔پاکستان ویمنز کی طرف سے شوال ذوالفقار ایک چوکے کی مدد سے 16 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں، منیبہ علی نے 13 اور عمائمہ سہیل نے 10 رنز سکور کیے، یہی تین کھلاڑی ڈبل فگرزمیں داخل ہوسکیں، کپتان ندا ڈار9 عالیہ ریاض 2 اور سدرہ امین 3 رنز بنا پائیں۔

انوشکا سنجیووانی کو 15 رنز پر ڈیانا بیگ نے آؤٹ کیا، آؤٹ ہونے والی تیسری بیٹر وشمی گونارتنے تھیں جو بغیر کوئی رن بنائے ام ہانی کی گیند پر سٹمپڈ ہوئیں۔ہارشیتھا سمارا وکرما اور نیلاکشی ڈی سلوا کی شراکت میں بننے والے 35 رنز نے سری لنکا کی جیت ممکن بنادی، سمارا وکرما 23 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے