کیسکوکی بجلی چوروں کے خلاف کاروائی 13بجلی چور گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی صوبہ بھرمیں تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان سے بقایا جات کی وصولی کے لیئے کاروائیاں ہفتے کے روز بھی جاری رہیں اور اس سلسلے میں کیسکو کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا تعاون بھی حاصل ہے۔کوئٹہ میں جناح ٹاؤن میں کاروائی کے دوران کابل جی کی ریسٹورانٹ کو بجلی چور ی میں ملوث پایا گیا جسیگرفتار کرکے اسکے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی گء ہے اسکے علاوہ شہباز ٹاؤن میں بخا ری سویٹس اور دو شورومز میٹر کو شنٹ کر کرکے بجلی چوری کر رہے تھے جنھیں جُرمانہ کر دیا گیا اور اس دوران جُرمانہ کی مد میں 6لاکھ روپے بھی وصول کیئے گئے اسی طرح مسجد روڈ،سریاب روڈاور سیٹیلائٹ ٹاؤن میں 13شنٹ کیئے گئے میٹر بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ایئر پورٹ روڈ پر 12دکان ڈائریکٹ بجلی چوری کر رہے تھے جنھیں گرفتار کر لیے گئے اس دوران نادہندگان سے 7لاکھ روپے جبکہ جرمانہ کی مد میں 6لاکھ روپے وصول کیئے گئے۔لورالائی،،ژوب، اور مسلم باغ کے علاقوں میں 19بجلی چور وں کیخلاف قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ پولیس تھانوں کو میں درخواست دائر کر دی گئیں ہیں اس دوران 46 نادہندگان کے کنکشنز منقطع جبکہ 3 نادہندگان کے ٹرانسفارمر بھی اتار دیئے گئے اس دوران نادہندگان لورالائی سرکل کے مختلف علاقوں میں نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 61لاکھ روپے اور جرمانہ کی مد میں 4 لاکھ روپے وصول بھی کیئے گئے۔ پشین،چمن اور علی زئی کے علاقوں سے مزید نادہندگان کے 6ٹرانسفارمرز اُتاردئیے گئے اور 22بجلی کے خلاف قانونی کاروائی کے لئیے درخواست دائر کر دی گئیں ہیں چمن، پشین،علی زئی اورگلستان کے مختلف علاقوں سے 120کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع اور نادہندگان سے بلوں کی مدمیں 55لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے اسکے علاوہ جرمانہ کی مد میں 6 لاکھ روپے بھی وصول کیئے گئے۔سبی اور نصیر آباد کے علاقوں کے مختلف علاقوں سے نادہندگان کے 49نادہندگان کے کنکشنز منقطع جبکہ نادہندگان سے 25 لاکھ روپے اور جرمانہ کی مد میں 4 لاکھ روپے بھی وصول کیئے گئے۔ پنجگور، تربت اور گوادرکے علاقوں سے بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر55گھریلو اور کمرشل نادہندہ صارفین کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے جبکہ نادہندگان سے 5 لاکھ 40ہزار روپے بھی وصول کیئے گئے۔ خضدار، سے 3 نادہندگان کے ٹرانسفارمرز بھی اتار لئے گئے۔واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کررہی ہے کیسکواپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔علاوہ ازیں کیسکونے تمام زرعی صارفین کو بھی متنبہ کیاہے کہ وہ غیر قانونی اورخود ساختہ برقی لوڈفوری طورپر ہٹادیں۔بصورت دیگر اُنکے خلاف الیکٹرسٹی ایکٹ کے تحت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔    
٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے