پشتون ایک بہادر،وفادار اور مہمان نواز قوم ہے، پرنس احمد علی احمدزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت، ایکسائز و ٹیکسیشن اور توانائی پرنس احمد علی احمدزئی نے پشتون ثقافتی دن کے مناسبت سے اپنے پیغام میں پشتونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مختلف اقوام کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے ان تمام اقوام کی ثقافتی امتزاج و رنگا رنگی پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پشتون ایک بہادر،وفادار اور مہمان نواز قوم ہے یہ قوم اپنے لیے ایک منفرد مقام، ثقافت، شجاعت سے بری تاریخ رکھتا ہے۔ پاکستان میں بسنے والے اقوام کا ثقافتی دن منانے کا مقصد اپنی نوجوان نسل کو اپنے ثقافتی ورثے اور شاندار تاریخ سے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔