مستونگ ٹرک اور ٹو ڈی کار میں تصادم 4 افراد زخمی

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) درینگڑھ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرک اور کار میں تصادم کار میں سوار چار افراد شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو ریسکیو کرکے شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمیوں کی شناخت عبدالصمد ولد محمد جمیل سکنہ عیسیٰ نگری کوئٹہ 2 بلال اگمد ولد فقیر حسین سکنہ اسپینی روڈ کوئٹہ 3 محمد جاوید ولد عبدالرحیم ساکن جوائنٹ روڈ کوئٹہ اور ندیم احمد ولد عبدالرحمن ساکن جوائنٹ روڈ کوئٹہ سے ہوئی ہے زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ہسپتال زرائع۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے