سعودی عرب کی ترقی ہر پاکستانی کی ترقی ہے، میر جان محمد خان جمالی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے سعودی عرب کے 93ویں قومی دن پر سعودی عرب کی حکومت اور عوام کو مبارک دی ہے اسپیکر نے اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب کی ترقی ہر پاکستانی کی ترقی ہے سعودی عرب کی مضبوطی محض سعودی عوام کی نہیں بلکہ عالم اسلام کی مضبوطی ہے۔اسپیکر نے مزید کہا کہ سعودی عوام نے پاکستان کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔ سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر پاکستانی عوام بھی اپنے سعودی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے