دنیا بھر میں پشتون روایات اپنا مقام رکھتی ہے، سردار سربلند خان جوگیزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پشتون روایات اپنا مقام رکھتی ہے جو امن،محبت، بہادری،مہمان نوازی، عزت و احترام اور سادگی پر مبنی ہے،زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایاتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پشتون کلچر ڈے کے موقع پراپنے ایک بیان میں کہی۔سردار سربلند خان جوگیزئی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد پشتون بھائیوں اور بہنوں کو 23 ستمبر پشتون کلچر ڈے مبارک دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ہر قوم کے ثقافت سے محبت ہے کیونکہ ثقافت امن محبت اور یکجہتی کا پیغام ہے زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایاتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی پشتون کلچر ڈے کو منانے کا مقصد ان تمام روایات، ثقافت اور منفرد طرز زندگی کو بہتر طور پر سمجھنے اور اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش ہے پشتون تاریخ، روایات اور قومیت کے احساسات اجاگر کرنے کیلئے دنیا میں 23 ستمبر کو پشتون کلچر ڈے کے طور پر منایا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں پشتون روایات اپنا مقام رکھتی ہے جو امن،محبت، بہادری،مہمان نوازی، عزت و احترام اور سادگی پر مبنی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی تمام ثقافتوں و قوموں کو مساوی اہمیت و درجہ دیتی ہے۔