خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل غیر سیاسی اور مکمل طور پر فلاحی تنظیم ہے ، چیئرمین نعمت اللہ ظہیر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی31ویں سالگرہ کے موقع پر ایوارڈز، شیلڈز، سرٹیفکیٹس کی رونمائی اور پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے تقریب کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں سیاسی،سماجی،قبائلی رہنماؤں اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا مقصد شرکاء اور صحافیوں کو فاونڈیشن کی31ویں سالگرہ کے حوالے سے 29ستمبر کو بوائز اسکاوٹس میں منعقد ہونیوالی تقریب کی اہمیت، افادیت سے آگاہ کرنا اور23ستمبرکو پشتون کلچر ڈے کو پروقار طریقے سے منانا تھا اس موقع پر طلباء و طالبات نے مختلف ٹیبلو بھی پیش کیے جس میں پشتون کلچر کے رنگ شامل تھے تقریب میں خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین صدارتی تمغہ امتیاز معروف عالمی شہریافتہ شخصیت نعمت اللہ ظہیر نے پشتون کلچر ڈے کے حوالے سے مہمان خاص کو پگڑی پہنائے مہمانان خاص میں سابق ایم پی ایز ملک نصیراحمد شاہوانی، شکیلہ نوید دہوار، قبائلی رہنماء سردار نصرالدین کاکڑ، کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند، سردار حبیب الرحمن، حاجی حفیظ کاکڑ، سابق ڈی جی صحت ڈاکٹر سلیم ابڑو، ڈاکٹر عبدالرحمن، نوید، صاحبزادہ رفیع اللہ،معروف صحافی گلریز شاہ،ڈاکٹر ادریس شاہ اور دیگر شامل تھے اس موقع پر قبائلی رہنماء سردار نصرالدین کاکڑ نے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کو روایتی پگڑی پہنچائی تقریب میں خواتین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل غیر سیاسی اور مکمل طور پر فلاحی تنظیم ہے جس نے بے لوث خدمت انسانیت کے30سالہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیے ہیں جس کے دوران فاؤنڈیشن نے ہزاروں خاندانوں میں راشن، طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ،یونیفارم، داخلہ فیس وغیرہ اسپیشل افراد میں ویل چیئرز تقسیم کیے اور ہزاروں مختلف امراض کا شکار مریضوں کا علاج و معالجہ کرایا ہے اس کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر دنیا بھر میں پاکستانیوں کی مختلف حوالوں سے مدد کی گئی ہے نعمت اللہ ظہیر نے 29ستمبر کی عظیم الشان تقریب سے متعلق بتایا کہ بین الاقوامی سطح کا پروگرام ہوگا جس میں کراچی،لاہور، اسلام آباد، پشاور، فیصل آبا دسمیت ملک بھر اور بین الاقوامی سطح پر لندن،یوکے، ملائیشیا، سوئٹرزلینڈ، یو اے ای، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، سنگاپور اور دیگر ملکوں سے مندوبین شرکت ہوں گے انہوں نے کہاکہ اس موقع پر پوری دنیا سے مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی شخصیات میں ایوارڈز گولڈ میڈلز، شیلڈز،سرٹیفکیٹس تقسیم کیے جائیں گے انہوں نے اس موقع پر ہال میں موجود اعزازات کی رونمائی تقریب بھی کی گئی۔

انہوں نے تقریب کے شرکاء کا آمد پر شکریہ بھی ادا کیا تقریب سے سردار نصرالدین کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل مبارکباد اور خراج تحسین کے مستحق ہے جو اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کی خدمت کررہی ہے چیئر مین نعمت اللہ ظہیر بلوچستان کیلئے مسیحا ثابت ہوئے ہیں سردار نصرالدین کاکڑ نے اس موقع رپ سیاسی جماعتوں اور سرکاری اداروں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ سیاسی اور سیاسی جماعتوں میں دھوکہ کے سواء کچھ نہیں تقریب سے سردار حبیب الرحمن،سابق ایم پی اے ملک نصیر شاہوانی، پریس کلب کوئٹہ کے صدر عبدالخالق رند، حاجی عبدالحفیظ،سابق ڈی جی صحت سلیم ابڑو اور معروف صحافی میجر اے کے شاہین نے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کو31ویں سالگرہ اور کلچر ڈے سے متعلق تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور بھرپور عوام خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل عوام کی بے لوث خدمت کے حوالے سے ایک برانڈ بن چکا ہے وہ سالوں سے عوام کی خدمت کررہے ہیں مقررین نے کہاکہ 30سالوں سے اپنی مدد آپ کے تحت عوام کی بے لوث خدمت میں چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کے علاوہ کسی کی مثال نہیں ملتی 29ستمبر کو 31ویں سالگرہ کے حوالے سے شاندار تقریب انتہائی اہمیت کا حامل ہے مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم 29ستمبر کو عالیشان تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی بھرپور میزبانی کریں گے تقریب کے آخر میں چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے یادگاری شیلڈ بھی تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے