ہردیپ سنگھ کا قتل ٗ بھارت کا گھناؤناچہرہ بے نقاب ہوچکا ہے،ثوبیہ کرن کبزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنماوسابق صوبائی وزیر ثوبیہ کرن کبزئی نے کہاہے کہ کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت اوراسکی خفیہ ایجنسی”را“کے ملوث ہونے کے بعد بھارت کا گھناؤناچہرہ بے نقاب ہوچکا ہے بھارت پاکستان میں بھی دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو فراہم کئے اب یہ انکی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ثوبیہ کرن کبزئی نے کہا کہ کینڈامیں بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ کے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کے ثبوت کے بعد یہ واضح ہوچکاہے کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے جو دہشت گردوں کی نہ صرف پشت پناہی کررہی ہے بلکہ انہیں فنڈنگ بھی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو بھارت کی جانب سے سکھ رہنما کے قتل کانوٹس لیتے ہوئے اس کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور بھارت کو ایک دہشت گردملک قراردیاجائے۔انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان میں بھی دہشت گردی میں ملوث ہے اوردہشت گردوں کی پشت پناہی کررہاہے جس کے ثبوت پاکستان نے ہر فورم پر دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کینڈین حکومت نے بھارت کے گھناؤنے چہرے کو دنیاکے سامنے بے نقاب کردیاہے اب اقوام متحدہ اورعالمی اداروں کو بھی اپنا کرداراداکرنا ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے