پاکستان پیپلز پارٹی نے سینئر قانون دان لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کر دی
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینئر قانون دان اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔ترجمان پیپلز پارٹی کی جانب سے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔پیپلز پارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کی سی ای سی کی رکنیت بھی معطل کر دی ہے۔ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا۔