بی این پی (عوامی) نے کبھی دروغ گوہی کی سیاست نہیں کی، ڈاکٹر ناشناس لہڑی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کلی سمالانی آباد سریاب کسٹم میں صوبیدار سعد محمد سمالانی، نور احمد سمالانی، سعد اللہ سمالانی، محمد جمیل سمالانی، حافظ سیف اللہ سمالانی، عبدالمالک، خان محمد اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کی قیادت میں مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ناشناس لہڑی،لطیف سمالانی،در محمد لہڑی، شاہ خالد مینگل و دیگر نے خطاب کیا جبکہ حاجی گل سمالانی، میر عبدالستار شاہوانی، حافظ عبدالہادی، محمد ایاز کرد، شاہ فیصل مینگل، شوکت لہڑی،ذوالفقار سمالانی، یاسر بنگلزئی، ظفر بنگلزئی عبید بنگلزئی، وزیر خان لہڑی، شاہ جہان لہڑی،زاہد اللہ و دیگر رہنماء شریک تھے نئے شامل ہونے والوں سے پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر ناشناس لہڑی و دیگرنے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بی این پی (عوامی) نے کبھی بھی دروغ گوہی کی سیاست نہیں کی اور نہ ہی دروغ گوہی کی سیاست پر ہم یقین رکھتے ہیں بی این پی(عوامی)نے اور وہ فورم چاہے وہ پارلیمنٹ ہو یا پارلیمنٹ سے باہر ہر فورم پر عوام کی حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے اور کرتے رہیں گے انشا اللہ ّآج کاروان کا حصہ بننے والے نئے دوستوں کو یہ یقین دلاتے ہے کہ انھیں مایوسی کا سامنا نہیں ہوگا ہم امید کرتے ہے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے دوست راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے پارٹی پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے بی این پی (عوامی) ایک مثبت سوچ اور نظریہ کو لیکر بلوچستان کے مظلوم و محکوم عوام کی آسودگی کیلئے جدوجہد کررہی ہیں جس کی واضح مثال یہ ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماء بھی بی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر سابقہ صوبائی وزیر راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینے کا اعتراف کرتے ہیں سمالانی آباد کے دوستوں کے ہر دکھ درد میں بی این پی (عوامی)کے دوست کھڑے رئینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے