بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) لورالائی میں پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو2گھنٹے میں گرفتارکر لیا۔ پو لیس کے مطابق ایس ایس پی لورالائی آصف حلیم کی ہدایات پر ایس ڈی پی او کلیم اللہ جلالزئی کی زیرنگرانی ایس ایچ او لورالائی عبدالرحمن لونی کی سربراہی میں لورائی پولیس تھانہ صادق علی شہید نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 131/023 بجرم 377 میں سات سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کلیم اللہ ساکن باور لورالائی کوگرفتار کر لیا مزید تفتیش جا ری ہے۔