کیسکوکی بجلی چوروں اور نادہند گان کے خلاف کاروائی 28بجلی چور گرفتار، بقایاجات کی مدمیں 1کروڑ 54لاکھ روپے وصول
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی صوبہ بھرمیں تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر عبدالکریم جمالی کی سربراہی میں کیسکوٹیموں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے جاری مہم کے دوران اب تک بجلی چوروں کیخلاف مجموعی طور پر206 ایف آئی آر صوبہ کے تمام پولیس تھانوں میں درج کرادئیے گئے ہیں اسی طرح کارروائی کے دوران کوئٹہ شہر میں 60، لورلائی میں 48، خضدار میں 38، سبی میں 88، پشین میں 25 جبکہ مکران میں 1 ایف آئی آر بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آر درج ہو چکے ہیں نیز اب تک مجموعی طور پر 106بجلی چور گرفتار ہو چکے ہیں جن کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے اسی طرح بجلی چوری کی مد میں تمام بجلی چوروں پر تقریبا 6کروڑ 41لاکھ روپے جُرمانہ بھی عائد کیئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ بجلی چوروں سے جرمانہ کی مد میں اب تک 3 کروڑ 32لاکھ روپے بھی وصول کیئے جا چکے ہیں جبکہ کاروائی کے دوران صوبہ کے مختلف علاقوں سے مزید 52بجلی چوروں کیخلاف قانونی کاروائی کا عمل بھی جاری ہے۔علاوہ ازیں بلوں کی عدم ادائیگی پر لورلائی، خضدار،پشین،سبی اور مکران کے علاقوں سے مزید 307نادہندگان کے کنکشنز عدم دائیگی پر منقطع کردئیے گئے ہیں۔ دریں اثناء جمعرات کے روزبھی غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں اور نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ جس کے دوران کیسکوسینٹرل سرکل کوئٹہ کے تحت سرویلنس ٹیم کی جانب سے لیاقت بازار میں مختلف مارکیٹوں اور کمرشل دکانوں کے برقی میٹرز چیک کئے گئے اوراس دوران شنٹ Shuntکئے گئے 125میٹرز منقطع کردئیے جبکہ 15پرانے اور خراب میٹرزبھی تبدیل کردئیے گئے نیز کارروائی کے دوران عبدالستار روڈپر 6ہوٹل بھی بجلی چوری میں ملوث نکلے جنھیں گرفتارکرکے اُن کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ شہرمیں سمنگلی روڈ، لہڑی گیٹ،ہزارگنجی، قمبرانی روڈاور کلی ابراہیم زئی کے علاقوں سے بجلی چوری میں ملوث26کنکشنزاور ایک آٹا چکی کی بجلی منقطع کردئیے جن کے خلاف مزیدقانونی کاروائی جاری ہے۔اسی طرح جناح ٹاون اور چشمہ کے علاقوں سے 8بجلی چور پکڑے گئے نیز جناح ٹاون سے مختلف نادہندہ صارفین سے بقایاجات کے 9لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے جبکہ بجلی چوری کرنے والے14 کنکشنز بھی منقطع کردئیے گئے جن کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ کیسکوسبی سرکل میں بھی نادہندگان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران کیسکوٹیموں نے سبی اور نصیر آبادکے مختلف علاقوں سے نادہندگان کے 4ٹرانسفارمرزعدم ادائیگی پر اُتاردئیے گئے اوراس دوران بھاگ، نصیر آباد، لہڑی،سوئی،اوستہ محمدکے علاقوں سے عدم ادائیگی پر67نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے جبکہ اس دوران نادہندگان سے 5لاکھ 20ہزارروپے بھی بلوں کی مدمیں وصول کئے گئے۔کیسکوپشین سرکل کی ٹیموں نے پشین اور قلعہ عبداللہ کے علاقے میں 8ٹرانسفارمرز اُتاردئیے گئے جن میں 4نادہندگان کے جبکہ 4غیر قانونی ٹرانسفارمرزشامل ہیں۔ اس کے علاوہ علی زئی، خانوزئی، یارو، چمن کے مختلف علاقوں سے 197کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع جبکہ 20بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس تھانوں میں درخواستیں دائرکردی گئی۔ اس کے علاوہ پشین سرکل کے مختلف علاقوں میں نادہندگان سے بلوں کی مدمیں 10لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے۔کیسکولورالائی سرکل کی ٹیم نے بھی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کوہلو، لورالائی، زیارت، ہرنائی، مسلم باغ کے علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے نادہندگان کے 61کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ اس دوران نادہندگان کے 5ٹرانسفارمرزبھی عدم ادائیگی پر اُتاردئیے اس کے علاوہ لورالائی سرکل کے مختلف علاقوں سے کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 90لاکھ روپے بھی وصول کرلئے۔کیسکومکران سرکل کے پنجگور، تربت اور گوادرکے علاقوں سے 8بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے پولیس تھانوں میں درخواست دائرکردی گئی ہے اس کے علاوہ بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر مکران کے علاقوں سے 39گھریلو اور کمرشل نادہندہ صارفین کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے۔ کیسکوخضدارسرکل میں بھ کارروائی کے دوران کھڈکوچہ سے2غیر قانونی ٹرانسفامرزاُتاردئیے اس کے علاوہ مستونگ، قلات، نوشکی اورخضدار سے 72نادہندگا ن کے کنکشنز منقطع کرکے نادہندگان سے بقایاجات کے 30لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے۔واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کررہی ہے۔لہٰذا کیسکواپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔علاوہ ازیں کیسکونے تمام زرعی صارفین کو بھی متنبہ کیاہے کہ وہ غیر قانونی اورخود ساختہ برقی لوڈفوری طورپر ہٹادیں۔بصورت دیگر اُنکے خلاف الیکٹرسٹی ایکٹ کے تحت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی جبکہ بعدمیں کیسکو اُن کے کسی بھی نقصان یازحمت کی ذمہ دارنہیں ہوگی۔