میرا الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے کا فیصلہ لسبیلہ اور حب کے عوام ہی کریں گے، محمد اسلم بھوتانی

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات جنوری کے آخرمیں ہونگے۔الیکشن کمیشن مردم شماری کے حوالے سے حلقہ بندیاں کرکے اگر فروری کے بعد انتخابات چاہتے ہیں تو غیر آئینی اقدام ہوگا،میرے خیال میں الیکشن کمیشن جنوری کے آخر میں ہر صورت میں انتخابات کروائیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے، آصف زرداری سے کوئی اختلاف نہیں، میں نے اپنے 5 سالہ دور میں نہ صرف اپنے حلقے بلکہ بلوچستان کے مسائل اور حقوق پر اسمبلی کے فلور پر بات کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھوتانی رابطہ آفس اوتھل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ میں نے اپنے 5 سالہ دور میں لسبیلہ، حب، گوادر ضلعوں میں بنیادی مسائل کے حل کے لیئے حتی الوسع کوشش کی کہ لوگوں کو بنیادی ضروریات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں ایک کے منصوبے کے تحت بلوچستان کی حکومت کو پانچ سال کے لیئے ڈاکوؤں کے حوالے کرنے کا پروگرام تھا الحمداللہ ہم نے اس کے لیئے بھرپور آواز اٹھائی اب ان ڈاکوؤں کو بریک لگ گیا ہے۔ انشااللہ یہاں اب کے منتخب نمائندے آئیں گے اگلے الیکشن میں بلوچستان کی حکومت کو ڈاکوؤں کے حوالے شاید نہ کیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ میرا الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے کا فیصلہ لسبیلہ اور حب کے عوام ہی کریں گے اگر لوگ کہیں گے تو میں الیکشن لڑوں گا۔ سب کو سیاسی بیانات دینے اور الیکشن لڑنے کاحق ہے کئی لوگ میرے حق میں لکھتے ہیں اور کئی لوگ میرے خلاف بھی لکھتے ہیں میں تو ہر کسی کو کچھ کہہ نہیں سکتا ہوں اگر ہمارے حق میں لکھنا تو مہربانی اگر میرے خلاف بیان دیتے ہیں اگر اس میں مثبت پہلو اور تنقید برائے اصلاح کے پہلو ہوتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔ سیاسی شخص کوئی الیکشن لڑتا ہے تو اس کا جمہوری حق ہے میدان کھلا ہے اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ ہم اور جام کمال خان کس چیز پر آپس میں مخالفت کرینگے الیکشن کا ماحول ہوگا اس میں ایک دوسرے کے خلاف بیانات تو ہوں گے اگر جام کمال نے کچھ کہا تو لازمی ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے۔یہ ہی جمہوریت اور الیکشن کا حسن ہے سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ وڈیرہ حسن جاموٹ ایک سیاسی جم اعت میں چلے گئے ہیں وہ سیاسی جماعت ہماری مخالفت ہے اس وقت تین جماعتوں نے بیلہ میں پریس کانفریس کی تھی نشینل پارٹی پیپلزپارٹی اور جام گروپ نے آپس میں اتحاد قائم کیا تھا ہمارے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا اس وقت وہ ان میں نہیں تھے جب وہ پیلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں تو اب وہ بھی ان کا حصہ بن گئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ مجھ پر اکثر تختیاں لگانے کا الزام لگایا جاتا ہے مجھیجو اربوں کے فنڈز ملے میں نے بلڈوزر کے گھنٹوں سے بندات بنائے تو ان پر کہاں تختیاں لگائیں۔ اگر پورالی کی وجہ سے بندات ٹوٹے ان کو کروڑوں روپے دے کر بندات بناکر ان کی بحالی کی۔میں نے پانچ سالہ حکومت میں پانی پر سب سے زیادہ فنڈز خرچ کئے ہیں۔ظاہر ہے بڑا علاقہ ہے تو میں ہر ایک کو تو گھنٹے یافنڈز دے نہیں سکتا اور میں نے پھر بھی بھر پور کوشش کی کہ اجتماعی طور پر عوام کے مسائل حل کروں 38 لاکھ، 28 لاکھ سے ایک سولر بور بنایا جاتا ہیں تو حساب کیا جائے تو اربوں روپے یہاں پر ہی ہوجاتے ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل حب کے چیئرمین محمد ابراہیم دودا،چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب بابو فیض شیخ، اللہ بخش دلاری،پیر عبدالمجید شاہ اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے