قلات میں چوری ڈکیتی اور منشیات فروشی پر کوئی کمپرو مائز نہیں کریں گے، ایس پی قلات پولیس بابر مشتاق

قلات(ڈیلی گرین گوادر) ایس پی قلات پولیس بابر مشتاق نے کہا ہے کہ قلات میں چوری ڈکیتی اور منشیات فروشی پر کوئی کمپرو مائز نہیں کریں گے پولیس کے جوان اور آفیسران عوام کے ساتھ دوستانہ ماحول پیدا کریں قلات میں امن امان بہت بہتر ہے بہت جلد منشیات کے خلاف ایکشن کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ قلات کے لوگ اچھے اور امن پسند لوگ ہے۔انہوں نے کہا کہ قلات میں چوری ڈکیتی اور منشیات فروشی کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان اور آفیسران عوام کے ساتھ دوستانہ ماحول رہے اور عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے تعاون کے بغیر کچھ بھی نہیں کر سکتی ہے،اس موقع پر صحافیوں جانب مسائل نشاندھی کرنے پر ان کے خلاف ایکشن لینے کی یقین دہانی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے