شہباز شریف اور مریم نواز لندن روانہ

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن روانہ ہوگے۔مریم نواز آج صبح لندن کے لیے روانہ ہوئیں جس کے بعد سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی 2 روز پاکستان میں قیام کے بعد لاہور سے دوبارہ لندن روانہ ہوگئے

ذرائع کے مطابق شہباز شریف، نواز شریف کے لیے اہم پیغام لے کر جارہے ہیں، مریم نواز آج شام اور شہباز شریف رات کو لندن میں پہنچیں گے جہاں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی جمعہ کو اہم ملاقات ہوگی۔

اس ملاقات میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حتمی پروگرام کے علاوہ الیکشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف کے بلانے پر لندن جا رہے ہیں، وہ لندن میںِ نواز شریف سے مشاورت کریں گے اور جلد وطن واپس آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے