شعبہ زراعت ہمارے صوبائی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، پرنس احمد علی احمدزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایکسائز و ٹیکسیشن اور توانائی پرنس احمد علی احمدزئی نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت ہمارے صوبائی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔اس شعبہ سے 70 فیصد آبادی کا ذریعہ معاش وابستہ ہے اس کی بہتری کے لئے جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں خشک سالی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث ہمارے زمیندار اور کاشت کار بھائیوں کو جن مشکلات کا سامنا ہے اس کا نگران صوبائی حکومت کو پورا احساس ہے۔ صوبائی حکومت نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی کی قیادت میں صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے اس مسلے کے پائیدار حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ زورگار کی فراہمی کے لئے زرعی شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پانی بھی ضائع نہ ہو اور زمیندار اور کاشت کار بھائیوں کو انکے محنت کا پورا اور بہتر ثمر بھی ملے۔ نگران صوبائی وزیر پرنس احمد علی احمد زئی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے ہمارا صوبہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے موسمیاتی تبدیلیوں سے عہدہ برا ہونے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے