جنوری میں عام انتخابات کے الیکشن کمیشن کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، مولانا عبدالغفورحیدری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ جنوری میں عام انتخابات کے الیکشن کمیشن کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ بروقت شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ہماری نظر میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن ہی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن پر واضح کردیا ہے کہ اگر انتخابات میں 2018 کی تاریخ دہرائی گئی تو سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا کیونکہ 2018 کے الیکشن کے نتیجے میں جس پارٹی کو سلیکٹ کیا گیا انہوں نے ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے دو چار کیا انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں غیر جانبدار الیکشن کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کے الیکشن کمیشن آفسر کو آر او کے اختیارات دئیے جائیں تاکہ الیکشن کی شفافیت پر سوال نہ اٹھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے