جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر نصیرآباد میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں، بتول اسدی

نصیرآ باد(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر ضلع نصیرآباد میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں مختلف چوراہوں اور روٹس کی گزرگاہوں پر پولیس اور ایف سی کے جوان تعینات کئے جائیں چھتر منجھوشوری میرحسن سمیت دیگر علاقوں میں نکلنے والے جلوسوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ سرچنگ و سوئپنگ کے عمل کو بھی مکمل کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں آفیسران اور علماء کرام کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر سمیع ملک اسسٹنٹ کمشنرز اجمل مندوخیل محمد اسماعیل مینگل ایم ایس ڈاکٹر علی اکبر کھوسہ تحصیلدار مجیب الرحمن ساتکزئی چیف آفیسر بشیر احمد سدھایو علی اصغر ڈومکی اصغر رند ایف سی کے نمائندے سمیت علماء کرام مولانا محمد داؤد نقشبندی علامہ تجمل عباس حافظ سعید احمد بنگلزئی مولانا امام الدین نیچاری شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے کہا کہ ضلع بھر میں عید میلادالنبی کے سلسلے میں تمام اقدامات کو حتمی شکل دی جائے امن کمیٹی کے ممبران بھی جلوسوں کے ہمراہ ہونگے جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اور ایف سی کے جوان تعینات ہونگے تمام جلوس کے شرکاء وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں 12 ربیع الاول کے دن تمام مارکیٹس بند ہونگی جلوس کی گزرگاہوں پر پانی کے چھڑکاؤ کے عمل کو یقینی بنایا جائے جبکہ سول ہسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ ہوگی ڈاکٹرز ایمبولینس کے ساتھ جلوس کے ہمراہ ہونگے علماء کرام اپنے خطاب میں امن قائم رکھنے اور بھائی چارے کے فروغ کا درس دیں اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے