بلوچستان کی اسپتالوں میں گزشتہ دو سال سے ادویات فراہم نہیں کی گئی اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے، میر علی مردان خان ڈومکی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ زیارت اور کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی کی شکایات ہیں یہ وفاقی محکمہ ہے شکایت کے ازالے کیلئے وفاقی حکومت سے رجوع کیا جائے گا جمعرات کو زیارت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی اسپتالوں میں گزشتہ دو سال سے ادویات فراہم نہیں کی گئی اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے تاہم آئندہ آٹھ سے دس روز کے دوران تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں اور رورل ہیلتھ سنٹرز میں ادویات فراہم کردی جائیں گی میر علی مردان خان ڈومکی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے دیہی و شہری علاقوں میں سات سو ڈاکٹرز کا تقرر کیا جارہا ہے جس کے بعد طبی شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی انہوں نے کہ کہ زیارت کے دورے کا مقصد ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینا اور قائد ریزیڈنسی کا دورہ تھا ترقیاتی منصوبوں میں غیر معمولی تاخیر ہوئی تاہم آج ہم نے سختی سے کہا ہے کہ زیارت ڈویلپمنٹ پیکج اور ماسٹر پلان پر بلا تاخیر کام شروع کر دیا جائے کچھ عرصہ بعد صورتحال کا جائزہ لینے اچانک ہی زیارت آؤں گا مفاد عامہ کے منصوبوں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے