الیکشن کمیشن کا چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنےکا حکم

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں انہیں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہےکہ آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت تمام ایگزیکٹوز الیکشن کمیشن کی معاونت کی پابند ہیں، چیف سیکریٹریز انتخابات کی تیاریوں کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لےکر فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو شائع کر دی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویزکی سماعت کے بعد 30 نومبرکو حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطاب ق حتمی فہرست کے 54 دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرائے جائیں گے، حتمی فہرست کے بعد 54 دن کا الیکشن پروگرام ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے