بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لئے اپنی بساط کے مطابق میں کوششیں کررہاہوں،میر عمیر محمدحسنی

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے مائنزل و منرل سردارز ادہ میر عمیر محمد حسنی نے کہاہے کہ بلوچستان میں مائننگ اور زراعت ترقی کے دو ایسے شعبے ہیں جوکہ بلوچستان کی پسماندگی غربت اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد گارثابت ہوسکتے ہیں اس کے لئے اجتماعی سوچ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے ماضی میں ان شعبوں پر توجہ کم رہی جس کے باعث ترقی کا عمل رک گیا اب اگر مائننگ اور زراعت کو ترجیحات میں شامل کیئے جائیں تو ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتے ہیں اور صوبے کے لئے وسائل کی ضرورتوں کو پورا کرسکتے ہیں، جو میرے تجربات اور میری صلاحیتیں ہیں انہیں بروئے کارلانا میراوّلین ترجیحات میں شامل ہیں،بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لئے اپنی بساط کے مطابق میں کوششیں کررہاہوں، بولائن مائننگ انٹرپرائزز کی صنعت صوبے کے لئے پہچان کی حیثیت رکھتی ہے اور اس میں جدت لانا اور میڈیکلی حفاظتی اقدامات کے دائرہ کار میں رہ کر لینڈ اینڈ زنک منصوبے کے ہدف کو حاصل کرنا اہم ضرورت بن چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ایک روزہ دورہ خضدا رکے موقع پر بولان مائننگ انٹر پرائزز آفس اور مشینری کے معائنے اور میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آفیسرز و اسٹاف سے ملاقات کی۔اس موقع پر بی ایم ای کے ریجنل منیجرڈاکٹر امجد علی اے ڈی سی جنرل خضدار سراج کریم بلوچ ڈپٹی منیجر خضدار محمد رفیق خاورفیئر افیئر آفیسر بلوچستان میر سردار خان مری ڈویڑنل انسپکٹر مائنز یار جان عبدالرحمن منیجرمحمد اسحاق کاکڑ،ہیلتھ سیفٹی، اسٹورز اسماعیل چنگیزی سردار زادہ میر سکندر شیخ میر بنیامین زہری و دیگر موجود تھے۔اس سے قبل آر ایم بی ایم ای ڈاکٹر امجد علی ڈپٹی منیجر خضدار محمد رفیق خاور نے انہیں بی ایم ای سے متعلق تفصیل کے ساتھ بریفنگ دی۔ صوبائی مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے مائنزل و منرل سردارز ادہ میر عمیر محمد حسنی کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس وسائل ہیں اور ترقی کی بنیادبھی موجود ہے تاہم ہمیں کس طرح ان وسائل سے فائدہ اٹھانا ہے اس کے لئے محنت کرنا ہوگی اور ہر شعبے میں کام کرنا ہوگا وقت ضائع کرنے اور کسی بھی کام کو ادھورا چھوڑنے سے مسائل حل نہیں ہوتے اور نہ ہی ترقی کی جاسکتی ہے مائنزل و منرل کا شعبہ بلوچستان میں وسعت پذیر ہے یہاں خضدار میں بیرائیٹ ماربل اور دیگر جو معدنیات ہیں وہ بڑے پیمانے پر ہیں اور یہ ہمارے صوبے کے قیمتی اثاثہ ہیں جن سے ہم غربت کے خاتمے میں مدد لے سکتے ہیں آج جو میں نے بی ایم ای کی بریفنگ میں جو سنا مجھے بے حد خوشی محسوس ہوئی کہ بڑے انہماک کے ساتھ اس مائننگ کو چلا یا جارہاہے جس سے ملکی معیشت کو سدھارنے تعلیم اور صحت کے شعبے میں اچھا خاصا کام کررہے ہیں طلباء کو اسکالر شپ دے رہے ہیں لینڈ اینڈ زنک جو مستقبل میں ترقی کی راہ میں ایک انقلابی قدم ہوگا اگر اس پر کام شروع ہوجاتا ہے تو اس سے معاشی لحاظ سے بڑی تبدیلی آئیگی اور ہمیں غربت و پسماندگی کے خاتمے میں سپورٹ ملیگا۔صوبائی مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے مائنزل و منرل سردارز ادہ میر عمیر محمد حسنی نے بی ایم ای کے منتظمین کی خدمات کو سراہا اور یہ یقین دلایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے سامنے ان کی کاوشوں کا ذکر کریں گے اور چند ایک بنیادی نقاط کی طرف بھی ان کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی کہ لینڈ اور زنک کے اوپر میڈیکلی حوالے سے ریسرچ کریں کہ ان سے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں جو ورکرز یہاں کام کررہے ہیں ہر تین یا چھ مہینے بعد ان کی
میڈیکلی چیک اپ و ٹیسٹ کریں میں اگلی مرتبہ اس حوالے سے ایک انسپیکشن ٹیم بھی روانہ کرونگا جو اس معاملے کو دیکھے گا۔بعد ازاں انہوں نے محکمہ منرل و مائنز محکمہ آفس کا معائنہ کیا اور وہاں ان کے مسائل سنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے