کوئٹہ، بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائی 45 بجلی چور گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی جانب سے وفاقی وزارت توانائی(پاور ڈویژن) حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات پرمختلف آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہے۔اس سلسلے میں کیسکو سینٹرل سرکل کوئٹہ کی ٹیموں نے کوئٹہ شہر کے نواں کلی زرغون آباد کے علاقہ میں 11بجلی چور گرفتارکرلئے،بروری کے علاوہ اے ون سٹی میں ڈائریکٹ بجلی استعمال کرنے والے 2پلازوں کی بجلی منقطع کرکے اُن کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کردی گئی۔اسی طرح اے ون سٹی اور خیزی چوک کے اطراف سے 6بجلی چوروں کو بھی گرفتارکرلئے گئے جبکہ سپیزنڈمیں ایف آئی اے اور کیسکوکی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلوں کی عدم ادائیگی پر8نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئیے۔اسکے علاوہ لیاقت بازار، سیٹلائٹ ٹاون اور گوالمنڈی میں 5بجلی چوروں کے کنکشنز منقطع کرکے بجلی چوری میں ملوث2افرادکوگرفتارکرلئے گئے اسی طرح پشتون آباد اور محمود آبادکے علاقہ میں 7بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیاگیا۔اس دوران نادہندگان سے 8لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے۔ کیسکولورالائی سرکل میں ژوب،مسلم باغ قلعہ سیف اللہ میں کارروائی کے دوران 56بڑے نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 86لاکھ 37ہزارروپے وصول کئے گئے اور اس دوران مزید 46نادہندگان کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے نیز کارروائی کے دوران جرمانہ کی مدمیں 3لاکھ 50ہزارروپے بھی وصول کرلئے گئے اس کے علاوہ 18بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے مختلف پولیس تھانوں میں درخواست جمع کرادی گئی۔ اسی طرح سبی میں کارروائی کے دوران 2ناہندگان کے ٹرانسفارمرزعدم ادائیگی پر اُتاردئیے گئے جبکہ ڈیرہ اللہ یار میں 3بجلی چوروں کو گرفتارکرکے اُن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے نیز کارروائی کے دوران سبی، صحبت پور، ڈیرہ اللہ یار، ڈیرہ مرادجمالی میں نادہندگان کے 56کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کئے گئے۔ اس دوران نادہندگا ن سے 9لاکھ 80ہزارروپے بقایاجات کی مدمیں جبکہ بجلی چوری پر جرمامہ کی مدمیں 4لاکھ 70ہزارروپے بھی وصول کرلئے گئے۔پشین، بوستان،خانوزئی کے علاقوں میں بھی کیسکونے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی کے دوران5بجلی چورپکڑے گئے جن کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے درخواستیں دائر کردی گئی ہے جبکہ نادہندگان سے بقایاجات کے 15لاکھ روپے جبکہ بجلی چوروں سے جرمانہ کی مدمیں 2لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے۔ کیسکوخضدارسرکل میں بھی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اوراس دوران کیسکوٹیم نے خالق آباد سے 3ٹرانسفارمرزبلوں کی عدم اداائیگی پر اُتاردئیےے جبکہ سوراب،تفتان اور نوشکی سے 18بجلی چوروں کو گرفتارکرکے اُن کے خلاف قانونی کارروائی کاآغاز کردیاگیا۔اسی طرح نوشکی کے علاقہ قاضی آباد میں 45نادہندگا ن کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے اور اس دوران دیگر نادہندگان سے مجموعی طورپر5لاکھ 50ہزار روپے بھی بقایاجات کی مدمیں وصول کرلئے گئے۔ علاوہ ازیں کیسکومکران سرکل کے تحت کارروائی کے دروان گوادراورپنجگور میں غیر قانونی طورپرچلنے والے 6ڈائریکٹ کنکشن کو منقطع کرکے اُن کے خٰلاف قانونی کارروائی شروع کردیاگیاہے نیز اس دوران گوادرشہر،تربت سٹی اور پنجگورسے42نادہندگان کے کنکشنز منقطع کئے گئے۔اس کے علاوہ کیسکومکران سرکل کے مختلف علاقوں میں نادہندگان سے بلوں کی مدمیں 11لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے۔ واضح رہے کہ کیسکونے بدھ کے روز مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی میں 45بجلی چور گرفتارکرلئے گئے جبکہ اس دوران مختلف علاقوں سے 18بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس تھانوں کو درخواستیں درخواستیں ارسال کردی گئی۔ کیسکوٹیموں نے بلوں کی عدم ادائیگی پر199نادہندگان کے کنکشنزبھی منقطع کردئیے نیزنادہندگان کے5ٹرانسفارمرزبھی عدم ادائیگی پر اُتاردئیے گئے،اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران مجموعی طورپر 7بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کردئیے ہیں۔ اسی طرح نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں مجموعی طورپرایک کروڑ35لاکھ روپے سے زائد وصول نیز بجلی چوروں سے جرمانہ کی مدمیں بھی 10لاکھ 20ہزارروپے بھی وصول کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے