ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی کا عوامی شکایات پر مختلف علاقوں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی کا عوامی شکایات پر مختلف علاقوں کا دورہکمشنر نصیرآباد (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے آج عوامی شکایات پر مختلف علاقوں کا دورہ کیا جن میں ڈیرہ مراد جمالی میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ٹوٹی پائپ لائنوں ،نکاس آب، اور بس اڈے کا جائزہ لیا ان کے علاوہ انہوں نے شہر کے وسط میں واقع قبرستان کا بھی مشاہدہ کیا شہر میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے نکاس آب سسٹم کو صحیح معنوں میں استعمال میں لانے اور نئے بس اڈے کو مکمل بحال کرنے کے احکامات جاری کیے ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنرز اجمل مندوخیل محمد اسماعیل مینگل ایکسین پی ایچ ڈی محمد کاظم لونی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بشیر احمد سدھایو عبدالعزیز کھوسہ سید حیدر شاہ چنگیز علی کھوسہ اصغر علی رند سمیت دیگر آفیسران شامل تھے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سے وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی شاہ محمد ہاڑا اور شکر خان پندرانی نے بھی ان سے ملاقات کی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے مختلف حصوں میں ٹوٹی ہوئی پائپ لائنوں اور نکاس آب کی وجہ سے مشکلات جنم لے رہی ہیں جس کی وجہ سے عوام کی تکالیف میں اضافہ ہورہا ہے جس کا تدارک کرنا وقت کی ضرورت ہے محکمہ پی ایچ ای اور میونسپلٹی عملہ فوری طور پر اقدامات کو یقینی بنائیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے شہر کی مین بازار اور مقامی قبرستان کا بھی جائزہ لیا شہر میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کے لئے تاجروں کو سختی سے ہدایت دیں کہ اپنا کوڑا کرکٹ قبرستان کی جانب پھیکنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر آپ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے پرانے اور نئے بس اڈوں کا بھی دورہ کیا انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو احکامات دئیے کہ جلد از جلد نئے بس اڈے کو مکمل طور پر فعال کیا جائے جس کے لیے بہتر حکمت عملی مرتب دے کر ریڑھی بانوں کو بھی یہاں پر شفٹ کیا جائے تاکہ مین بازار سے ٹریفک کے مسائل حل ہوسکیں میونسپل کمیٹی کے انجینئر اس حوالے سے ایک پلان تشکیل دیں تاکہ شہر کی ماند پڑی خوبصورتی کو اجاگر کیا جاسکے ضلعی انتظامیہ شہر کی خوبصورتی اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر قسم کی معاونت کو یقینی بنائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے