صحت عامہ سے متعلق بہتر اور بروقت اقدامات ہماری ترجیحات کا حصہ ہے، ڈپٹی کمشنر جمیل احمد

پشین(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)جمیل احمد نے کہا ہے کہ صحت عامہ سے متعلق بہتر اور بروقت اقدامات ہماری ترجیحات کا حصہ ہے عوام کو علاج معالجے کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تمام شعبہ کا تفصیلی جائزہ لینے کا دورہ کرنے پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس دوران ایم،ایس ڈاکٹر عبدالوکیل شیرانی کی جانب سے ہسپتال کے تمام شعبہ جات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے نئی زیر تعمیر شعبہ جات پر بھی آگاہی فراہم کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو بہترین اور معیاری علاج معالجے کی سہولیات باہم پہنچانا چاہتے ہیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں۔کیونکہ کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزا شفقات اس ضمن میں سنجیدہ اقدامات کرنے پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور تمام اضلاع میں صحت عامہ سے متعلق بہتر انتظامات اور مکمل طور پر بہترین اقدامات کے ضمن میں سنجیدہ ہیں چونکہ عوامی فلاح و بہبود کی کاوشوں میں صحت عامہ اولین حیثیت رکھتی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے عوام کو صحت سے وابسطہ تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے بروقت موثراقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔دریں اثناء انہوں نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں موجود لیبارٹری،میڈیسن اسٹور،او،پی،ڈی،آپریشن ٹھیٹر،میل،فی میل اور بچوں کے وارڈز سمیت دیگر شعبہ جات میں انتظامات کا بھی جائزہ لیا اس کے علاوہ وہاں زیر تعمیر شعبہ جات پر جاری کام کے معیار اور رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر جمیل احمد نے مزید بہتری کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے ہدایات جاری کیے کہ ضلع کے دورآفتادہ علاقوں میں بھی صحت عامہ کی مزید بہتری کے لیے موثر منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے ایک مربوط لائحہ عمل کے تحت اقدامات کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے