جا معہ بلوچستان کے کیمپس ایف ایم 96.6کے پروگرام پروڈیوسر محمد صادق سمالانی کی قیادت میں وفد کاریڈیو پاکستان کا دورہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جا معہ بلوچستان کے کیمپس ریڈیو اسٹیشن ایف ایم96.6کے پروگرام پروڈیوسر محمد صادق سمالانی کی قیادت میں ایک وفد نے ریڈیو پاکستان کا دورہ کیا۔ بدھ کو جا معہ بلوچستان کے کیمپس ریڈیو اسٹیشن ایف ایم 96.6کے پروگرام پروڈیوسر محمد صادق سمالانی کی قیادت میں ایف ایم 96.6کے مختلف پروگرامز کے میزبان شعیب احمد، حسن بٹ، ذیشان احمد،حسان احمد، محمد حارث،سرفراز شاہ، محمد عر فان، عبید اللہ، جان محمد،لائبہ صغیر، سعید ہ علی، ارم سہیل، کنزااعجاز، تحریم، ماہ نور،سکینہ، مریم اورعروبہ سمیت دیگر نے ریڈیو پاکستان کا دورہ کیا جہاں پروگرام مینیجر صدیقہ خان، سینئر پروڈیوسر زمحمد سلیم بلوچ، محمد قاسم بلوچ نے انہیں مختلف شعبوں کا دورہ کرواتے ہوئے تفصیلی بریفنگ دی۔ پروگرام مینیجر صدیقہ خان نے وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ریڈیو نے اپنے وجود سے لیکر آج تک معاشر ے کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،سوشل میڈیا کے دور نے میڈیابالخصوص ریڈیو کے لئے بہت سے چیلنجز پیدا کئے ہیں لیکن ریڈیو محدود وسائل اور چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے بھی اپنی ذمہ داریاں بخو بی سرانجام دے رہا ہے، اس موقع پر ٹی پارٹی کا اہتمام بھی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے